Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 

آسٹریلیا

رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا ٹیم کے کپتان کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ 

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں انجرڈ ہوگئے تھے۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے مچل مارش فوری طور پر ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

تاہم میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی ہیں کیوں کہ ان کی بحالی کا عمل سست روی کا شکا ہے اور انہوں نے آج آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ برسبین میں کیمپ میں شرکت کی تاہم وہ مکمل فٹ نہیں دیکھائی دیئے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا دعویٰ ہے کہ کپتان مچل مارش کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ابھی ایک ماہ کا وقت ہے اور انہیں فٹ ہونے کے لیے مزید دو ہفتے درکار ہیں۔

واضح رہے کہ دیگر ٹیموں کی طرح آسٹریلیا بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہے جس میں مچل مارش کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ اسیٹو اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Next Article
Exit mobile version