Advertisement

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

ای سی سی

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری کردیا گیا۔ ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑروپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کاامکان ہے۔ آزاد کشمیرکے بقایاجات کی مد میں 55 ارب روپے کی منظوری پرغورکیا جائے گا۔

ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے4ارب86کروڑروپےکی ضمنی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزارت توانائی کیلئے 2.5ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔

دفاعی پیداوارکیلئے 20 کروڑروپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری کا امکان اورچمن بارڈرپرکام کرنے والے ڈیلی ویج ورکرز کیلئے خصوصی ریلیف کی منظوری متوقع ہے۔

خریف سیزن 2024 کیلئے یوریا کھاد کی ضروریات پوری کرنےکی حکمت عملی پرغورہوگا۔ پاکستان اسٹیل ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈزکی منظوری متوقع ہے۔

Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کوجنوری2024سےجون2024تک تنخواہ جاری کی جائےگی۔ نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈسروس کیلئےکمیٹی کی تشکیل میں نظرثانی متوقع ہے جبکہ وزارت داخلہ اورہاؤسنگ کیلئےاضافی فنڈزکی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں یواین مشن میں تعیناتی کیلئے پولیس یونٹ کی مینٹی ننس کیلئے فنڈزکااجراشامل ہے۔ ای سی سی نیب کے فنڈزسے متعلق سمری پربھی غورکریگی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کاجائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق بھی کی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Next Article
Exit mobile version