Advertisement

فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑا گیا

معروف یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی کی تاریخ میں فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم  لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑا گیا۔

کراچی پولیس نے فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم  لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑ لیا ہے جس سے 24 وارداتوں میں کروڑوں روپے لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیو کراچی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر 5 ملزمان کو گرفتار کیا جس نے اہم انکشافات کردیے ہیں جب کہ گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان بول نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گروہ انفارمیشن پر کام کرتا تھا، ملزمان کو پیسوں کی اطلاع  ملتی تھی جس پر ریکی کے بعد واردات کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں جب کہ فوٹیجز میں ملزمان کو وارداتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل اے ٹی سی کورٹ اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات  میں شامل رہے ہیں اور عادی جرائم پیشہ ہیں۔

ملزمان دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہلاک کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے جب کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version