Advertisement

قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا

گیری کرسٹن

قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے دورہ انگلینڈ پر  موجود ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا  اور سینئر منیجر وہاب ریاض نے انہیں ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔

گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22مئی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کی تیاریوں کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے آغاز میں وارم میچز نہیں کھیلیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version