Advertisement

ملک میں ازسر نو انتخابات چاہتے ہیں، حافظ حمد اللہ

جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم ملک میں ازسر نو انتخابات چاہتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی تحریک اپنی اپنی جگہ چل رہی ہیں، ملک میں ازسر نو انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان طاقت اور پیسے کی اسمبلی ہے، آپس میں رابطے ہونے چاہئیں، مشترکہ پلیٹ فارم پر تحریک نہ بھی ہو تو ہماری سوچ ایک ہے۔

رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ابھی ملکر تحریک چلانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی، پی ڈی ایم میں اکٹھے رہی ہیں، پی ڈی ایم حکومت میں ہم سب اکٹھے تھے۔

Advertisement

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی کو 8 فروری کے نتائج پراعتراض ہے، پی پی اور ن لیگ کو 8 فروری کے نتائج پراعتراض نہیں ہے۔

جے یو آئی رہنما کے مطابق ن لیگ ہو یا پی پی جو بھی رابطہ کرے گی خوش آمدید کہیں گے لیکن جے یو آئی حکومت میں شامل نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ججز دباؤ کا کہہ رہے ہیں۔

رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ جے یو آئی کو پی ٹی آئی سے کچھ 16 سالہ تحفظات ہیں، تحفظات یہی ہیں کہ پی ٹی آئی باہر اور طاقت کے مراکز سے ڈکٹیشن لیتی رہی ہے، مشترکہ چارٹر کی صورت میں اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version