سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک عامرڈوگر نے اعظم نذیرتارڑ کو آڑےہاتھوں لےلیا

سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک عامر ڈوگر نے اعظم نذیر تارڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک عامر ڈوگر نے وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیر تارڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ کیا یہ پارلیمان کی عزت ہے کہ حال ہی میں2 آرڈیننس لائے گئے، کل تک یہی وزیرقانون تھے جو نیب ریمانڈ کی مخالفت کرتےتھے۔
ملک عامرڈوگرنے کہا کہ کل تک یہ کہتے تھے کہ قتل کا ریمانڈ 14 روزکیوں ہے، اب 14 روز کے بجائے 40 روز کا ریمانڈ کیوں کر دیا گیا۔
رکن سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ فارم 47 والوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، 2017 کے الیکشن ایکٹ میں جونیب ترمیم تھی وہی لائی گئی۔
دوسری جانب وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیرکا کہنا ہے کہ اگریہ ثابت نہ ہوتووزارت سے استعفیٰ دے دوں گا، یہ آرڈیننس ایوان میں آئیں گے تو تبدیل کردیں۔
اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ قیدی نمبر804 تو90 روزکے ریمانڈ کی بات کررہا ہے، اپوزیشن 14 دن کی بات کیوں کررہی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

