Advertisement

ہردیپ سنگھ نجار قتل کیس: کینیڈین پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

ہردیپ سنگھ نجار

ہردیپ سنگھ نجار قتل کیس: کینیڈین پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

ہندوستان اور مودی سرکار کو زبردست جھٹکا، کنیڈین حکام نے اپنے شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار قتل  کیس کے مرکزی ملزم امن دیپ سنگھ کو ٹورنٹو کے نواحی علاقے  سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ ملزم ہندوستانی حکومت اور مودی انتظامیہ سے براہ راست ہدایات لے رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے ساڑھے چار ماہ بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم امن دیپ سنگھ کو غیر لائسنس یافتہ  اسلحہ رکھنے پہ گرفتارکیا گیا تھا مگر ثبوت نا ہونے کی وجہ سے ضمانت پہ چھوڑ دیا گیا تھا  ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 4  جون کو ٹورنٹو میں خالصتانی سپورٹرز ایک شادی میں اکھٹے ہونے تھے ۔ملزم نےشادی کی تقریب میں خالصتان حمائتی افراد کی قتل کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی ۔

Advertisement

کینیڈین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب سے ایک دن پہلے پولیس نے کارروائی کر کے ایک اور سانحہ ہونے سے بچایا ہے۔ تین دوسرے ملزمان کو بھی پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہندوستانی حکومت سے براہ راست ہدایات لیتا رہا ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور تفتیش ہمارے لیے انتہائی اہم ہے ۔ہمیں امید ہے کہ ان ملزمان کی تفتیش سے بہت سے حقائق سامنے آئیں گے۔

کینیڈین پولیس کی جانب سے ہندوستان کے سفارت خانہ کے عملے کو گرفتاری سے آگاہ کر دیا  گیا ہے۔

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ  نجار کو گزشتہ سال گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا ۔اس قتل کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات میں شدید کشیدگی آگئی تھی ۔

ہندوستان نے روائتی دروغ گوئی کرتے ہوئے اس قتل سے لاتعلقی ظاہر کی تھی ۔ اس گرفتاری کے بعد مودی سرکار اور ہندوستان کی بیرون ملک دہشت گردی کی کڑیاں مل گئی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version