نلکوں میں پانی نہیں آتا، ٹینکرز کے ذریعے پانی بیچتے ہیں، کراچی پیاسا ہے، منعم ظفر

نلکوں میں پانی نہیں آتا، ٹینکرز کے ذریعے پانی بیچتے ہیں، کراچی پیاسا ہے، منعم ظفر
امیرجماعت اسلامی نے کہا ہے کہ نلکوں میں پانی نہیں آتا، ٹینکرز کے ذریعے پانی بیچتے ہیں۔ کے فورمنصوبہ سالوں سے زیرالتوا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کوصوبائی حکومت کے بعد وفاق نے بھی نظراندازکردیا، صوبائی حکومت شہرسے لینا جانتی ہیں، دینا نہیں جانتی۔
منعم ظفرنے کہا کہ لوگ ہیٹ ویوکی نذرہو رہے ہیں، نلکوں میں پانی نہیں آتا، ٹینکرز کے ذریعے پانی بیچتے ہیں، کراچی پیاسا ہے، کے فورمنصوبہ سالوں سے زیرالتوا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کیلئے بجٹ میں بھی کچھ نہیں رکھا گیا، پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے کراچی کےعوام کے حقوق غصب کیے۔
منعم ظفرنے مزید کہا کہ بجلی کے بل پورے لیے جاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ جاری ہے، پانی فراہمی کا جو پراجیکٹ 2019 میں مکمل ہونا تھا اس پرآج کام شروع ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News