Advertisement

پیپلزپارٹی نے حکومت کی چار سالہ مدت کی تجویز پر پھر کمر کس لی

پیپلزپارٹی نے حکومت کی چار سالہ مدت کی تجویز پر پھر کمر کس لی

پیپلزپارٹی نے حکومت کی چار سالہ مدت کی تجویز پر پھر کمر کس لی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے حکومت کی چار سالہ مدت کی تجویز پر پھر کمر کس لی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نظام چلانا ہے تو حکومت و اسمبلیوں کی مدت چار سال کریں، فیصلے ہمیشہ ملک کے سیاسی حالات کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کہنے کو پانچ سال لیکن صحیح معنوں میں حکومت ساڑھے تین، چار سال سے آگے کبھی نہیں چلی۔ آج سے دس پندرہ سال پہلے بھی حکومت و اسمبلیوں کی مدت چار سال کرنے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ کی حکومت نے کہا، چار سالہ مدت کا اطلاق اگلی حکومت سے ہو جب کہ اس وقت بھی کہا تھا کہ آئینی ترمیم ابھی کرلیں، اطلاق اگلی ٹرم سے ہوجائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کہتے ہیں کہ جب بھی حکومت بنتی پہلے دو ڈھائی سال گزر ہی جاتے ہیں، پھر برداشت ختم ہو جاتی۔ مدت چار سال ہونے سے نظام اور اداروں میں استحکام آئے گا۔

Advertisement

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے تین سال سکون سے گزر جائیں گے، چوتھا سال ویسے ہی سب الیکشن تیاری میں لگ جائیں گے۔ سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا، فیصلے لینے پڑیں گے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اختلاف ضرور ہوتے ہیں، اپوزیشن کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن منفی نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت کی چار سالہ مدت کا فیصلہ سب کو ساتھ رکھ کر کرنا ہوگا جب کہ پارلیمنٹ، سیاسی جماعتیں اور اداروں سب پر اس پالیسی کے اثرات ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version