Advertisement

کنسٹرکشن انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے سپر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن(کیپ) و امیدوار چیئرمین پی ای سی سید اشفاق شاہ نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے۔

 چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن(کیپ) و امیدوار  چیئرمین پی ای سی سید اشفاق شاہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کی طرف سے بجٹ تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری زراعت کے بعد روزگار پیدا کرنے والا دوسرا بڑا شعبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد الائیڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز اس شعبے کیساتھ وابستہ ہیں جو تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ لیبر کو روزگار فراہم  کر رہی ہیں۔

سید اشفاق شاہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تباہ ہوتی کنسٹرکشن انڈسٹری کو بچانے کیلئے یہ اقدامات بہت ضروری ہیں کہ بجٹ میں سپر ٹیکس ختم کیا جائے اور کنٹریکٹرز کو ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نا سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پانچ سال سے پرانا ریکارڈ طلب نا کرے، پارٹی کو نوٹس دئیے بغیر کمپنی اکاؤنٹس بلاک نا کیے جائیں،انکم اور سیلز ٹیکس ریفنڈز بغیر کسی مشکلات کے واپس کیے جائیں۔

Advertisement

اس موقع پر  انجنئیر اظہراسلام،محمد عظیم ،اجلال شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version