Advertisement

چیئرمین پی سی بی کی مداخلت پر نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر آئی سی سی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل اسٹیڈیم سے انتہائی دور ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی رابطہ کیا، اور ہوٹل سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور ایونٹ کے منتظمین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا گیا۔

قومی ٹیم کو پہلے جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا لیکن اب جس ہوٹل میں ٹیم قیام کرے گی وہ اسٹیڈیم سے صرف 5 منٹ کی دوری پر ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے، جب کہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version