Advertisement

بھارت: عام انتخابات میں نشستیں کھونے کے باوجود حکمراں اتحاد کوبرتری

بھارت

بھارت: عام انتخابات میں نشستیں کھونے کے باوجود حکمراں اتحاد کوبرتری

بھارت میں  عام انتخابات میں نشستیں کھونے کے باوجود حکمراں  اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت تصور کیے جانے والے بھارت کے عام انتخابات میں نریندر مودی نشستیں گنوانے کے باوجود ایک مرتبہ پھر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

نریندر مودی لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔

بی جے پی کو ماضی کی 303 نشستوں کے مقابلے میں اس بار صرف 240 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت  کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔

2019 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کو ملی 353 میں سے 303 نشستیں بی جے پی نے حاصل کی تھیں تاہم کانگریس نے مودی کا اس بار چار سو نشستیں حاصل کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

Advertisement

کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد انڈیا کو 231 نشستوں پر برتری حاصل ہے، بی جے پی اتحاد  کے ساتھ 295 نشستیں جیت سکی ہے۔

 بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے والے تمام مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔

حکمراں جماعت بی جے پی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تاہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی  کے لیے آج کوششوں کا آغاز کرے گی۔

بھارت کے سابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ آج ہوگی جس میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version