Advertisement

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم کوڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 9 اور 10 محرم کوڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ 12 سال سے کم عمر سمیت بزرگ اورصحافیوں کو استشنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ نے لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کی ہے، پابندی سندھ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، محرم کی مجالس اور جلوس کے دوران ڈرونز اڑانے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے بغیراجازت جلوس، مجالس اورتعزیے کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ کسی بھی مجلس، جلوس، تعزیے اور جلسے سے پہلے متعلقہ ڈی سی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کے جلوسوں کے روٹ پر اونچی عمارتوں پر بیٹھنے پر بھی پابندی عائد ہوگی جب کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص بغیر کسی وجہ کے چھت پر کھڑا نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس یافتہ ہتیھار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد ہے، سیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار اور اجازت یافتہ گارڈز کو اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مجالس، جلوس اور تعزیے کے علاوہ 4 سے زائد افراد کے ساتھ کھڑے ہونے پرپاندی عائد ہے، محکمہ داخلہ نے نفرت انگیزمواد چھانپنے، اشتہاربنانے اور تقریر کرنے پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version