Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے بمشکل آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے بمشکل 3 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام کیا۔

آئرلینڈ کا 106 رنز کا آسان ہدف بھی گرین شرٹس کے لیے پہاڑ بن گیا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے محمد رضوان اور صائم ایوب 17،17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

فخر زمان 5، محمد عثمان 2، شاداب خان صفر اور عماد وسیم نے 4 رنز بنائے، عباس آفریدی نے 17 اور شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔

آئر لینڈ کی جانب سے بیری نے 3، کیمفر نے 2، مارک ایڈیر اور بین وائٹ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب صرف 32 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، اینڈی صفر، کپتان پال اسٹرلنگ 1 ، لوکین ٹکر 2، ہیری ٹیکٹر صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آئر لینڈ کی جانب سے گیرتھ سب سے نمایاں بیٹر تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے، مارک 15 اور جارج نے 11 رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے 3،3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عامر نے 2 اور حارث نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچھلے3 دن سے اس پچ کو ڈھکا ہوا تھا۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، ہمیں آج کا میچ جیتنےکی ضرورت ہے، کوشش کریں گے کہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں۔

Advertisement

آئرش ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کریگ ینگ کی جگہ بین وائٹ کو شامل کیا گیا، کوشش کریں گے کہ غلطیاں نہ دہرائیں، ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔

واضح رہے کہ گروپ سے تعلق رکھنے والی آئرلینڈ اور پاکستان ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہیں دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ آخری میچ ہے جس کے بعد یہ دونوں ٹیمیں اپنے ملک روانہ ہو جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version