Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ سے مذاکرات کامیاب، اساتذہ کا احتجاج ختم

کراچی

محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ سے مذاکرات کامیاب، اساتذہ کا احتجاج ختم

محکمہ تعلیم سندھ کے اساتذہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اساتذہ نے کراچی پریس کلب پرجاری احتجاج ختم کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پریس کلب کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، صابرشہید بیگ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کی۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سےاساتذہ کامؤقف سنا گیا۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے وفد کوتعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج میں مرد اور خواتین اساتذہ بڑی تعداد شریک تھیں۔ اساتذہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے گورنراوروزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کوریڈزون میں داخلےسےروک دیا۔

Advertisement

اس موقع پرایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے گئے تمام اساتذہ کو رہا کردیا گیا ہے۔ اساتذہ رہنماؤں کی سیکریٹری تعلیم کےساتھ مذاکرات کرائےجارہےہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائےگا، اساتذہ پرکوئی تشددنہیں کیا، ریڈزون جانے سے روکا ہے، احتجاج ان کا حق ہے مگر وہ ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔

کراچی پریس کلب کے سامنے اساتذہ کے احتجاج کے دوران مظاہرین پرواٹرکینن کا استعمال کیا گیا، احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version