Advertisement

پی سی بی گورننگ باڈی میں کرکٹرز کو لائے، مدثر نذر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی میں کرکٹرز کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

بول نیوز کے مشہور پروگرام ’تبدیلی‘ میں سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کے ساتھ گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 سے 7 ماہ میں ٹیم کی کارکردگی اوسط رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی میں کرکٹرز کا ہونا بے حد ضروری ہے، محمد یوسف کو صرف نیشنل اکیڈمی میں رہنا چاہیئے تھا۔

سابق کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے کہا کہ میرامؤقف ہےکہ کرکٹ فل ٹائم جاب ہے۔

گولڈن آرم کے نام سے مشہور مدثر نذر نے کہا کہ پاکستان میں گراؤنڈز پر بڑا کام ہونا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں الیکشن نہیں ہوتے، گورننگ باڈی میں کرکٹرز کو لایا جائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے 9 سال آئی سی سی میں کام کیا۔

مدثر نذر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے کھیل کو نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے بہت بہتر تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version