Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلہ، انگلینڈ نے سپر پاور امریکہ کو باآسانی زیر کر لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سپر پاور امریکہ کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

انگلینڈ نے امریکہ کا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر کی 38 گیندوں پر 83 رنز کی جارحانہ اننگز سب سے نمایاں تھی، جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ فل سالٹ نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا، امریکہ کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

امریکہ کے نتیش کمار سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 30 رنز بنائے، کورے اینڈرسن 29 اور ہرمیت سنگھ نے 21 رنز بنائے، امریکہ کے 4 کھلاڑیوں کو صفر کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

Advertisement

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے میچ میں ہیٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیم کرن اور عادل رشید نے 2،2 اور لیام لیونگسٹون اور ٹوپلے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version