گلگت میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامعہ پلان تشکیل

گلگت میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامعہ پلان تشکیل
ایس ایس پی گلگت کا کہنا ہے کہ محرم الحرام 2024 کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے جامعہ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ضلع بھرمیں کل 174 امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہونگے۔
ایس ایس پی گلگت نے بتایا کہ 12 امام بارگاہ انتہائی حساس 17 حساس اور 145 نارمل قرار دے گئے ہیں۔ یکم محرم الحرام سے عاشورہ تک کل 541 پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر تعینات ہونگے۔
ایس ایس پی کے مطابق 300اہلکار جی بی سکاؤٹس ،300 اہلکار پاکستان رینجرز اور 200 اہلکار فرنٹیئر کانسٹیبلری مختلف مقامات پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔ یوم عاشورہ کل 1100 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ان کے علاوہ پاکستان رینجرز، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی چیکنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے شہر بھر کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال بنانے کےلئے اسپیشل ٹاسک ٹیم بنائی گئی ہے اور اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ فورسزکے علاوہ امامیہ، اسماعیلی اور اہلسنت بوائے سکاؤٹس کے خدمات بھی لیا جائے گے۔
ایس ایس پی گلگت نے بتایا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور چیکینگ کا عمل سخت اور فعال بنایا جائےگا۔ معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں علما ومشائخ کا ہمیشہ سے کلیدی کردار رہا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے خصوصی ملاقات جاری ہے۔ محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر ہر قسم کی مذہبی منافرت اور متنازعہ مواد چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

