Advertisement

اپوزیشن نے سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا

اپوزیشن نے سندھ کا آئندہ مال سال کا بجٹ مسترد کردیا

اپوزیشن نے سندھ کا آئندہ مال سال کا بجٹ مسترد کردیا

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے اراکین ایم کیو ایم کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی 80 فیصد مینڈیٹ والی جماعت ہے لیکن ہماری سفارشات کو سندھ حکومت نے یکسر خاطر میں نہیں لایا، پچھلے سولا سال سے یہ حکمران بجٹ پیش کررہے ہیں۔

علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ کا بجٹ وزیر اعلیٰ نے روایتی الفاظ کے ساتھ پیش کیا، سیف سٹی پروجیکٹ بارہ سال سے ہر بجٹ میں سُن رہے ہیں لیکن کمپلیٹ کیا شروع تک نہیں ہوا جب کہ کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والا منصوبہ بھی اس بجٹ میں شامل ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، بجٹ کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، سندھ کے بجٹ میں ہر سال محکمہ صحت میں اضافہ کیا جاتا ہے لیکن شعبے کے حالات خراب ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کی ڈبل ون ڈبل ٹو اگر حیدرآباد سے چلتی ہے تو مخصوص مقام پر رُک کر دوسری گاڑی کا انتظار کرتی ہے، محکمہ تعلیم کے 13 ہزار اسکولوں میں پینے کا صاف پانی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات تک نہیں۔

قائد حزب اختلاف کہتے ہیں کہ محکمہ داخلہ کے لئے 172 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور سندھ میں کچے کے ڈاکو ان سے سنبھل نہیں رہے جب کہ شہروں میں اسٹریٹ کرائم کے تحت ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو روکنا ان کے بس میں نہیں ہے۔

علی خورشیدی نے مزید کہا کہا کہ شہری سندھ کے نمائندو، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جاتا، ایوان کے اندر ایم کیو ایم کے سارے اراکین بجٹ پر اپنی تقاریر میں احتجاج رکارڈ کرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version