اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اردن میں ملاقات۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کے درمیان ملاقات اردن کے دارالحکومت عمان میں ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عمان میں غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی امداد کی فراہمی کے حوالے سے کانفرنس میں شریک ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن اور مصر کے ساتھ مل کر کانفرنس کی میزبانی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینی عوام کو فوری طور پر بین الاقوامی حمایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔
نائب وزیراعظم نے غزہ کی صورت حال کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔
نائب وزیراعظم نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کے محصور عوام کو فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مسئلہ جموں کشمیر کے منصفانہ حل کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

