’’ٹرانسفرپوسٹنگ کی سیاست سے نکلنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کو وزراکے ساتھ سختی کرناہوگی‘‘

’’ٹرانسفرپوسٹنگ کی سیاست سے نکلنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کو وزراکے ساتھ سختی کرناہوگی‘‘
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے وزراکے ساتھ سختی کرناہوگی، تمام وزراکی کارکردگی رپورٹ لوں گا، وزیراعلیٰ چیک کریں کہ وزرا دفاتر جاتے ہیں یا نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مشکل فنانشل صورتحال آپ کے سامنے رکھی، وفاقی حکومت کی جانب سے پیسہ ملنا چاہیے، ہمیں محدود وسائل میں اپنے گورننس کو بہترکرنا ہوگا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ الیکشن گزرے کچھ دن ہو چکے ہیں، جانتا ہوں وزیراعظم شہبازشریف اپنا وعدہ پورا کریں گے، ایم پے ایز کو عوامی رابطے بڑھانے ہوں گے، عوام نفرت کی سیاست سے بہت مایوس ہوچکے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے تعیناتیاں ہونی چاہئیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر فوکس رکھیں، لوگ اس وقت سیاست سے پریشان ہیں، وزرامحنت کریں تاکہ عوام کو کام نظر آئیں، سرکاری دفاترمیں میرٹ پر افسر تعینات کیے جائیں، وزرا اورکابینہ ارکان کی کارکردگی پرنظر رکھیں، 5سالہ پلان میں عوام کوسولر انرجی کی فراہمی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آپس کی لڑائی سے پارٹی، حکومتی کارکردگی کونقصان نہیں ہونا چاہئے، ایم پی ایزمیں سے کچھ کی رپورٹس مثبت، کچھ کی اچھی نہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست سے نکلنا ہوگا، کھلی کچہری میں عوام کی رائے پر فیصلہ کریں گے، ارکان پارلیمنٹ کام کرتے نظرآنے چاہئیں۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ 5 سالہ پلان میں عوام کوسولر انرجی کی فراہمی ہے، آپس کی لڑائی سےپارٹی، حکومتی کارکردگی کو نقصان نہیں ہونا چاہئے، لوگ اس وقت سیاست سے پریشان ہیں، سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر فوکس رکھیں، بڑے منصوبے الیکشن نہیں جتواسکتے،عوام سے مضبوط رابطے کام آتے ہیں، وفاق نے وعدہ پورا کیا تو مزدورکارڈ کے ذریعے فائدہ پہنچائیں گے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کواپنے 5 سالہ پلان سے آگاہ کر دیا ہے، مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے، جرائم پیشہ افراد کے پاس ہتھیار آنے سے امن وامان متاثرہو رہا ہے، سندھ پولیس ان جرائم پیشہ افراد پر قابو پا لے گی، 2008 میں سندھ حکومت اور پولیس نے ملکردہشتگردوں کو شکست دی، وفاق سے فنڈزنہ ملنےکی وجہ سےہاؤسنگ کامنصوبہ متاثرہورہا ہے، کرپشن کوسیاسی مخالفین کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتاہے، عوام نفرت کی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزبس سروس کو سندھ بھر میں پھیلایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے اپنے کیسز ہیں، وہ ان کا مقابلہ کریں، جمہوریت کو نہیں اپنایا تو اس کا نقصان ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف حقیقی مقدمات ہیں، یہ مکافات عمل ہے، سندھ کا ہیلتھ کارڈ سسٹم پورے ملک میں مقبول ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے وزراکے ساتھ سختی کرناہوگی، تمام وزراکی کارکردگی رپورٹ لوں گا، وزیراعلیٰ چیک کریں کہ وزرا دفاتر جاتے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

