امیرحسین غازی زادہ ہاشمی ایرانی صدارتی انتخاب سے دستبردار

امیرحسین غازی زادہ ہاشمی ایرانی صدارتی انتخاب سے دستبردار
امیرحسین غازی زادہ ہاشمی ایرانی صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 53 سالہ امیر حسین غازی زادہ ہاشمی صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہوتے ہوئے دوسرے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں تاکہ انقلاب کا محاذ مضبوط ہو سکے۔
اس سے قبل 2021 کے صدارتی انتخابات میں امیرحسین غازی زادہ ہاشمی نے حصہ لیا تھا، اور تقریباً 10 لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کل 28 جون کو ہوں گے۔
شوریٰ نگہبان نے 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی تھی جن میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News