Advertisement

عالم اسلام کا مسئلہ ہو تو کراچی سب سے آگے ہوتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعتِ اسلامی

امیر جماعت اسلامی کا اتوار کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا مسئلہ ہو تو کراچی سب سے آگے ہوتا ہے، کراچی والوں کے دل فلسطینیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ نے ویتنام، افغانستان اور عراق میں قتل عام کیا، امریکہ اسرائیل کا سہولت کار بنا ہوا ہے، امریکہ نے عراق میں انسانیت کاقتل کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے، پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کے ساتھ ہیں، عالم اسلام کا مسئلہ ہوتوکراچی سب سے آگےہوتا ہے، کراچی عالم اسلام کا سب سے بڑاشہر ہے، کراچی والوں کے دل فلسطینیوں کےساتھ دھڑکتےہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے خطاب میں کہا کہ حماس نےحملہ کیا تو اسرائیل کوشکست فاشت ہوئی، امریکہ انسانیت کا دشمن ہے، اسرائیل نے حماس کےخلاف کارروائی کی تومنہ کی کھانی پڑی، اسرائیل کے ٹینک تباہ ہوئے، ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت سےدستبردارنہیں ہورہا، لوگ آج بھی واشنگٹن میں احتجاج کررہےہیں، امریکی عوام ہی امریکی حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن حماس کےلئے کیوں نہیں نکلتیں۔ تحریک انصاف بھی اپنی پوزیشن واضح کرے۔

Advertisement

امیرجماعتِ اسلامی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے بیان دیں کہ وہ حماس کےساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے اسرائیل کی مذمت کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version