Advertisement

شیخ رشید نے نئے بجٹ کو غریب دشمن قرار دے دیا

شیخ رشید

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ  شیخ رشید  احمد نے بجٹ 2024،25 کو غریب دشمن قرار دے دیا۔

اسلام آباد   میں ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن کورٹ  میں پیشی کے بعد  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے   شیخ رشید نے بجٹ کو آئی ایم ایف اور  غریب دشمن قرار دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  بجٹ میں بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ پی پی کا امتحان ہےکہ وہ کیا کردار ادا کرتی ہے، پی پی اگر بجٹ میں ووٹ نہیں ڈالتی تو حکومت ختم ہو جائے گی۔

انہوں نےکہا کہ  ایم کیو ایم والوں کو بھی سوچنا  چاہئے، بجٹ کی مخالفت کرنی چاہئے،ہر دفعہ آپ کا الو سیدھا نہیں ہوگا۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عزت سب سے  بڑی چیز ہوتی ہے، اپنے ٹکٹ کے لیے  کسی سے کوئی اپیل نہیں کی۔ میں تحریک انصاف کا حصہ نہیں ،بانی پی ٹی آئی  کے ساتھ دوستی ہے اسی لیے چلہ  بھی کاٹا۔

Advertisement

ان کا کہنا  تھا کہ  جج صاحب نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے،   اپیل ہے کہ بے گناہ لوگوں کو عام معافی دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version