افواج پاکستان متحد اکائی ہیں، وزیر اعظم

افواج پاکستان متحد اکائی ہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے افواج پاکستان کو متحد اکائی قرار دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک و قوم کے لیے مسیحی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان میں متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد ریاست کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سپاہی ہارون ولیم ،سپاہی انوش روفن اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ سپاہی ہارون ولیم اور سپاہی انوش کی بہادری اور اتحاد قوم کی قوت کا مظہر ہیں ۔مادر وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ہمیشہ شہداء کی خدمات اور قربانیوں کی مقروض رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

