Advertisement

سندھ پولیس کے ایس ایچ اوز کیلئے ساڑھے چار ارب کا بجٹ ہوگا

سندھ پولیس

سندھ پولیس کے ایس ایچ اوز کیلئے ساڑھے چار ارب کا بجٹ ہوگا

صوبائی بجٹ میں سندھ پولیس کے ایس ایچ اوز کے لیے ساڑھے چار ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطالبے پر سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کے لیے ساڑھے چار ارب روپے کا بجٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ پولیس بجٹ ہونا چاہیے۔ سندھ کے 484 ایس ایچ اوز کو خودمختار کرنے جارہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سینئر افسران کے پاس پولیس اسٹیشنز کے لیے لم سم بجٹ جاتا تھا۔ ہم چاہ رہے ہیں کہ یہ بجٹ براہ راست پولیس اسٹیشنز میں جائے، ایس ایچ او کا اختیار ہوگا کہ وہ بجٹ کو استعمال کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ  موبائل کا پیٹرول، گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات ہوتے ہیں۔ تھانے کو چلانا اور تفتیش کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، تھانوں کو جب پیسہ نہیں ملتا تو مسئلہ بدعنوانی تک جاتا ہے۔ اس حل کے بعد ہم سمجھتے ہیں تھوڑی بہتری آئے گی۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ بجٹ میں پولیس ویلفیئر کے لیے 5 ارب روپے کا پیکج رکھا جارہا ہے۔ چاہ رہے تھے کہ سندھ پولیس کو میڈیکل کی سہولیات ملیں، پہلے میڈیکل کی سہولت نہیں تھی، علاج کروا کر بل جمع کروانا پڑتا تھا، زیادہ تر کو پیسے نہیں ملتے تھے نا ہی اتنے پیسے ہوتے تھے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ اب سندھ پولیس کا ہر ملازم سالانہ 10 لاکھ کا میڈیکل کروا سکے گا۔ ملازم کے بیوی بچے  اور ماں باپ کسی بھی اسپتال میں علاج کروا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹیگنگ کے لیے کافی کام کیا، ہمارا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version