Advertisement

رافیل ندال نے اولمپکس پر نگاہیں جما لی

رافیل نڈال اولمپکس پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ومبلڈن میں شرکت نہیں کریں گے

ٹینس کے معروف کھلاڑی دو مرتبہ کے ومبلڈن چیمپیئن رافیل نڈال پیرس میں ہونے والے اولمپکس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے رواں سال ومبلڈن میں نہیں کھیلیں گے۔

38 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے کہا کہ وہ 27 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاری کے طور پر سویڈن کے شہر بستاد میں کلے کورٹ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

رافیل نڈال نے 2008 اور 2010 میں ومبلڈن جیتا تھا جس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

22 بار کے گرینڈ سلم چیمپیئن رافیل نڈال نے کہا کہ وہ ومبلڈن کے شاندار ماحول سے محروم ہونے پر افسردہ ہیں، جو ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔

Advertisement

گزشتہ ماہ فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد نڈال نے کہا تھا کہ اولمپکس میں رولینڈ گاروس میں کلے میں واپسی اب ان کا بنیادی ہدف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے ساتھ ہمارا ماننا ہے کہ میرے جسم کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ میں سطح تبدیل نہ کروں اور اس وقت تک مٹی پر کھیلتا رہوں۔

عالمی رینکنگ میں 264 ویں نمبر پر موجود رافیل نڈال اولمپکس میں کارلوس الکاراز کے ساتھ ڈبلز کھیلیں گے۔

رافیل نڈال اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سال کے آخر میں ریٹائرمنٹ کی توقع رکھتے ہیں، لیکن فرنچ اوپن سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ ‘100 فیصد’ نہیں کہہ سکتے کہ آیا یہ آخری بار ہوگا جب وہ ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version