Advertisement

وزیر اعلی سندھ بغیر پروٹوکول میئر کے ہمراہ کراچی کے دورے پر نکل گئے

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بغیر پروٹوکول میئر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کراچی کے دورے پر نکل گئے۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے وزیراعلی سندھ کو مون سون بارشوں کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی، مئیر کراچی خود گاڑی چلاکر وزیر اعلیٰ سندھ کو لیکر پہلے نرسری کے مقام پر پہنچے۔

نرسری پر نالوں کی صفائی کے کام پر میئر کراچی نے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔

نرسری کے بعد مئیر کراچی نے سی ایم سندھ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کے بند پوائنٹ اور نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرایا۔

مئیر کراچی نے ٹیپو سلطان روڈ کے بند پوائنٹ سے بھی سی ایم سندھ کو آگاہ کیا، وزیر اعلی سندھ نے مئیر کراچی کو فوری بند پوائنٹ کھلوانے کےلئیے اقدامات کی ہدایت کیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو ہدایات دیں کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی اور بند پوائنٹ کھولے جائیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام تر فنڈز ریلیز کردئیے گئے ہیں کام میں کوتاہی نہیں ہونے چائیے۔

مراد علی شاہ نے میئر کراچی سے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والے کرتے رہیں ہمیں بس کام کرنا ہے۔

بغیر پروٹوکول وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مئیر مرتضیٰ وہاب کو اپنے درمیاں دیکھ شہری کو حیرت زدہ ہو گئے، شہریوں نے وزیر اعلی اور مئیر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version