Advertisement

مسافر طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے خلاف فوجداری مقدمے کی سفارش

امریکی استغاثہ نے سفارش کی ہے کہ محکمہ انصاف (ڈی او جے) بوئنگ کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرے۔

یہ مطالبہ ڈی او جے کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ طیارہ بنانے والی کمپنی نے اپنے 737 میکس طیارے سے متعلق دو مہلک حادثات سے متعلق سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تھی جس میں 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فاؤنڈیشن فار ایوی ایشن سیفٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بوئنگ کے سابق سینئر مینیجر ایڈ پیئرسن کا کہنا ہے کہ ‘یہ ایک انتہائی اہم فیصلہ ہے۔;

انہوں نے برطانوی نشریاتی اداراے کے پروگرام کو بتایا کہ ان ہوائی جہازوں میں مسائل ہیں۔ ہم 737 میکس اور 787 طیاروں کے ساتھ مسائل دیکھ رہے ہیں۔

یہ حادثہ بوئنگ کے 737 میکس طیارے سے متعلق تھا جو ایک دوسرے کے چھ ماہ کے اندر پیش آئے تھے۔

Advertisement

یہ حادثہ اکتوبر 2018 میں پیش آیا تھا جس کے بعد مارچ 2019 میں ایتھوپین ایئر لائنز کی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے متاثرین کے رشتہ داروں نے استغاثہ پر زور دیا تھا کہ وہ بوئنگ کے خلاف 25 ارب ڈالر (14.6 ارب پاؤنڈ) کے جرمانے اور فوجداری مقدمہ چلانے کی درخواست کریں۔

2021 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت بوئنگ نے کہا تھا کہ وہ 2.5 بلین ڈالر کے تصفیے کی ادائیگی کرے گی اور استغاثہ نے عدالت سے کہا کہ اگر کمپنی موخر استغاثہ معاہدے میں طے شدہ شرائط پر عمل کرتی ہے تو تین سال بعد فوجداری الزام ختم کر دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version