Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے امریکہ کو 18 رنز سے ہرا دیا۔

امریکہ نے جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 بنا سکی۔

امریکہ کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹسمین آندریز غوث جنہوں نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

اسٹیون ٹیلر 24، کورے اینڈرسن 12، اور ہرمیت سنگھ نے 38 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ تبریز شمسی، اینرچ اور کیشو مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم اینٹیگوا میں گروپ ٹو کی ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہینڈرکس 11 اور کپتان ایڈن مارکرام 46 رنز بنائے۔

ہینرچ کلاسن 36 اور ٹرسٹن 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا نے پروٹیز بیٹرز پر قابو پانے کے لیے 7 بولرز آزمائے، سوربھ اور ہرمیت سنگھ نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version