کوشش کر رہے ہیں اگلا آئی ایم ایف پروگرام آخری پروگرام ہو، محمد اورنگزیب

کوشش کر رہے ہیں اگلا آئی ایم ایف پروگرام آخری پروگرام ہو، محمد اورنگزیب
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں مسلح افواج کی کارکردگی پرفخرہے، کوشش کر رہے ہیں اگلا آئی ایم ایف پروگرام آخری پروگرام ہو۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کومعاشی مشکلات سے نکالناچاہتے ہیں، ٹیکس اصلاحات کے ذریعے ٹیکس کا دائرہ کاربڑھا رہے ہیں، اسٹیشنری آئٹمزپرٹیکس چھوٹ جاری رکھی گئی۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کوٹرکوں کے پرزے کراچی سے کابل ٹرانزٹ کی اجازت دیدی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے بل آج پیش کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام اس ملک کا آخری پروگرام ہوگا، سینیٹ ارکان نے بھی اہم بجٹ تجاویزپیش کیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں مسلح افواج کی کارکردگی پرفخرہے، حکومت مسلح افواج کوضروری وسائل فراہم کرے گی، حکومت سی پیک فیزٹوکے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، چینی ماہرین کوسیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، حکومت آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام کےلیے پیش رفت کررہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں اگلا آئی ایم ایف پروگرام آخری پروگرام ہو، جاری منصوبوں کی تکمیل کوترجیح دی گئی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوفروغ دینا ہے۔
وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی ملازمین کے لیے 3 تنخواہوں کے برابراعزازیے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

