Advertisement

مجھے اپنے کام پر فخر ہے اور میں اس ملک میں جہاد کررہا ہوں، صارم برنی

سماجی کارکن صارم برنی کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے اپنے کام پر اور میں اس ملک میں جہاد کررہا ہوں۔

سماجی کارکن صارم برنی نے کہا کہ صارم برنی میڈیا ٹاک میں نے امریکا میں کہا تھا کہ پاکستان آکر بتاؤں گا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے، دو سال قبل اے این ایف نے میرے گھر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخص برباد ہوجائے جو جھوٹ بول رہا ہے، پھر چاہے وہ میں ہوں یا وہ ہو جو میرے خلاف جھوٹ بول رہا ہے۔ میں کوئی دو نمبر کام کرنا چاہتا تو بہت مواقع تھے، میں وہ پاکستانی ہوں جو سگنلز توڑنے کو بھی بڑا جرم سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے فرد پر الزامات لگائے جارہے ہیں جو قانون پر عمل درآمد کرنے کو فرض سمجھتا ہے، جس بچے سے متعلق کیس بنایا گیا ہے، اس کے والدین خود چھوڑ کر گئے ہیں۔

صارم برنی کہتے ہیں کہ امریکی بہت سادہ لوگ ہیں مگر وہ کافر جو یہ سب کرتا ہے، انہوں نے ایدھی کے خلاف بھی مہم چلائی تھی جب کہ اس کافر نے سول اسپتال کے مردہ خانے کی ویڈیو بناکر ایدھی کے خلاف مہم چلائی تھی۔

Advertisement

سماجی کارکن نے بتایا کہ جس بچے کے بارے میں انکوائری تھی اس کی تو خود میں نے ساری تفصیل دی تھی۔ مجھے فخر ہے اپنے کام پر اور میں اس ملک میں جہاد کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیسے کی حوس ہوتی تو فنڈز کی کمی نہیں ہے، اس کافر کے لئے گھر میں کہا تھا کہ یہ میرے جنازے میں نہیں آنا چاہیے اور اگر اس کافر کا جنازہ کسی مولوی نے پڑھایا تو وہ گنہگار ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کے کیس میں عدالت نے صارم برنی کو دو دن کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  کے حوالے کردیا ہے۔

اس سے قبل سماجی کارکن صارم برنی کو سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس میں ایف آئی اے کی جانب سے صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں صارم برنی کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، اس لئے ریمانڈ دیا جائے جب کہ شریک ملزمان کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرنی ہے، اگر ہمیں کسٹڈی نہیں دی گئی تو شواہد ضائع کیے جانے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version