آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے نے بجٹ کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس ناکامیوں کی داستان تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو اداروں میں مداخلت کی اجازت بھی دے رکھی ہے، حکمران آئی ایم ایف سے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کی جرات نہیں رکھتے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں وزرائے خزانہ درآمد کیے جاتے ہیں، آئی ایم ایف سے لیے گئے 23 پروگراموں سے معیشت بہتر نہ ہوئی۔
ٹیکس آمدن اضافہ میں ایف بی آر کا کوئی کریڈٹ نہیں، تنخواہ دار طبقہ سے 326ارب سمیٹے گئے جبکہ پٹرولیم لیوی،مہنگی گیس اور بجلی بلنگ سے غریب کو نچوڑا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن کا 87 فیصد قرض،سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے، جب تک سود رہے گا، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگی بجلی آئی پی پیز سے کئے گئے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

