غزہ جنگ پر اختلافات، اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ جنگ پر اختلافات کے بعد 6 رکنی جنگی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنی چھ رکنی جنگی کابینہ تحلیل کر دی ہے، یہ فیصلہ حزب اختلاف کے مرکزی رہنما بینی گینٹز اور ان کے اتحادی گاڈی آئزن کوٹ کے جنگی کابینہ نے نکل جانے کے بعد کیا گیا۔
حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ پہلے سے موجود سیکیورٹی کابینہ اور بڑی مکمل کابینہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بارے میں فیصلے کرے گی۔
جب سے گینٹز نے جنگ کے لیے حکمت عملی کے فقدان پر آٹھ روز قبل استعفیٰ دیا تھا، انتہائی دائیں بازو کے وزرا کی جانب سے ان کی جگہ لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
جنگی کابینہ کو تحلیل کرکے نیتن یاہو اپنے اتحادیوں اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے ترجمان نے کہا کہ جہاں تک اس کا تعلق ہے تو اس سے چین آف کمانڈ متاثر نہیں ہوگی۔
گینٹز اور آئزن کوٹ نے اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد کے ساتھ قومی اتحاد کی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔
آئی ڈی ایف کے دو سابق چیفس آف اسٹاف نے 9 جون کو اپنے استعفوں کا اعلان کیا تھا ، جس میں گینٹز نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت ہمیں حقیقی فتح تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔
اس کے فوری بعد انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جنگی کابینہ میں شامل کیا جائے۔
اسرائیل کے اخبار نے خبر دی ہے کہ جنگی کابینہ کی جانب سے پہلے زیر بحث آنے والے کچھ معاملات کو 14 رکنی سیکیورٹی کابینہ میں بحث کے لیے منتقل کیا جائے گا، جس میں بین گویر اور انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس فیصلوں کو ایک ‘چھوٹے مشاورتی فورم’ میں حل کیا جائے گا، جس میں وزیر دفاع یوو گیلنٹ، اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی کے چیئرمین آریہ ڈیری شامل ہوں گے۔ یہ تینوں افراد وزیر اعظم گینٹز اور آئزن کوٹ کے ساتھ جنگی کابینہ میں شامل تھے۔
حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کے مطابق اس وقت سے اب تک غزہ میں 37,340 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

