Advertisement

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

نیب ترامیم کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کے معاملے پر جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ جاری کردیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی تو وہ عام قیدی نہیں تھے، بینظیر بھٹو اور نواز شریف بھی عام قیدی نہیں تھے۔

جسٹس اطہر من اللہ اپنے اختلافی نوٹ میں لکھتے ہیں کہ سابق وزراء اعظم کے خلاف نیب اختیار کا غلط استعمال کرتا رہا، سابق وزراء اعظم کو عوامی نمائندہ ہونے پر تذلیل کا نشانہ بنایا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version