Advertisement

شمالی کوریا کا میزائل لانچ ممکنہ طور پر ناکام، جنوی کوریا کا دعویٰ

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق، شمالی کوریا نے بدھ کو علی الصبح بیلسٹک میزائل کا ناکام تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل لانچ کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ میزائل کو پیانگ یانگ یا اس کے آس پاس علاقے سے صبح ساڑھے پانچ بجے لانچ کیا گیا تھا، لیکن یہ تجربہ بظاہر ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔ مبینہ طور پر یہ میزائل بحیرہ جاپان کی طرف فائر کیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے بظاہر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ 250 کلومیٹر پرواز کرنے کے بعد یہ لانچ ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوج اس میزائل لانچ کا تفصیلی تجزیہ کر رہی ہیں۔

30 مئی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

Advertisement

اس میزائل لانچ سے پہلے پُوسان میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی آمد کے جواب میں پیانگ یانگ نے جوابی اقدامات کے لیے خبردار کیا تھا۔

امریکی یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ، افتتاحی سہ فریقی فریڈم ایج مشق میں حصہ لے گا۔ اس مشق میں جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
Next Article
Exit mobile version