Advertisement

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پاکستان کا رد عمل

دفتر خارجہ

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد 901 پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد 901 کی منظوری کا نوٹس لیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ قرارداد کی منظوری کا وقت اور متن پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کی مثبت جہتوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قرارداد 901 پاکستان کی سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل سے ادھوری واقفیت ظاہر کرتی ہے،  پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی اور پانچویں بڑی جمہوریت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی آئینی اقدار ،انسانی حقوق اور قانون کی عملداری کے لیے پرعزم ہے، پاکستان باہمی احترام اور ہم اہنگی پر مبنی مثبت بات چیت اور رابطوں پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد تعمیری ہے اور نہ ہی بامقصد، پاکستان توقع رکھتا ہے کہ امریکی کانگرس پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ امریکی کانگرس دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفاد اور اشتراک کار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

امریکی ایوان نمائندگان سے 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کے لیے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version