نریندر مودی بھارتی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی

نریندر مودی بھارتی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کردیا۔
بھارتی صدر دروپدی مرمو نےنریندر مودی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نریندر مودی 8 جون کو مسلسل تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت تصور کیے جانے والے بھارت کے عام انتخابات میں نریندر مودی نشستیں گنوانے کے باوجود ایک مرتبہ پھر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
بی جے پی کو ماضی کی 303 نشستوں کے مقابلے میں اس بار صرف 240 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔
2019 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کو ملی 353 میں سے 303 نشستیں بی جے پی نے حاصل کی تھیں تاہم کانگریس نے مودی کا اس بار چار سو نشستیں حاصل کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔
کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد انڈیا کو 231 نشستوں پر برتری حاصل ہے، بی جے پی اتحاد کے ساتھ 295 نشستیں جیت سکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

