بال ٹیمپرنگ پر تنقید کا سامنا کرنے والا واحد کھلاڑی ہوں، ڈیوڈ وارنر

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈیوڈ وارنر اور اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ پر 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سینڈ پیپر سے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
اوپننگ بلے باز کیمرون بینکرافٹ کو بھی نو ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے بال ٹیمپرنگ کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ اسمتھ کو اس بات کا علم تھا لیکن انہوں نے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اس اسکینڈل سے جڑے رہیں گے لیکن امید ہے کہ انہیں ان کی دھماکہ خیز بیٹنگ کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا۔
وارنر وہ واحد کھلاڑی ہیں جن پر آسٹریلیا کی قیادت کے عہدوں پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

