Advertisement

آخری بارمطالبہ کررہےہیں قانون نافذ کرنےوالےادارے اپنا کردار نبھائیں، مصطفٰی کمال

مصطفٰی کمال

آخری بارمطالبہ کررہےہیں قانون نافذ کرنےوالےادارے اپنا کردار نبھائیں، مصطفٰی کمال

مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کرتھک چکے ہیں۔ آخری بارمطالبہ کررہےہیں قانون نافذ کرنےوالےادارے اپنا کردار نبھائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مصطفٰی کمال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کچے کا قانون رائج کرنے کی منظم سازش کی جاری ہے،  کراچی کے ڈکیتوں کو لسانی اورسیاسی شیلٹرحاصل ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں کوئی محفوظ نہیں، کبھی ڈاکٹرکبھی اینجینئرکوماردیتےہیں، سانحہ یہ نہیں کہ آج ہم ایک نوجوان کا جنازہ اُٹھائیں گے، سانحہ یہ ہےکہ کل کسی اورنوجوان کی باری ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اوروفاق بتائے کراچی والے گھروں سے نکلنا بندکردیں؟ ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کرتھک چکےہیں، کیاکراچی والے بھی ڈکیتوں سےمقابلے کیلئے ہتھیاراُٹھالیں؟

مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا کہ اپنی مددآپ کے تحت ڈکیتوں کامقابلہ کرلیں گے، قانون ہاتھ میں نہیں لیناچاہتےلیکن ہمارے پاس کوئی اورآپشن نہیں، آخری بارمطالبہ کررہےہیں قانون نافذ کرنےوالےادارے اپنا کردارنبھائیں، کراچی کےشہریوں کوتحفظ فراہم کیاجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version