Advertisement

سعودی سفیر کا پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر خصوصی تحفہ دینے کا اعلان

سعودی سفیر

سعودی سفیر کا پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر خصوصی تحفہ دینے کا اعلان

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر خصوصی تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصٰلات کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں   آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ  پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے اپنے بھائیوں کے لیے  میرا پیغام  ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے۔ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی  مہمان ہو گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم  جوئی کا آغاز 6 جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version