Advertisement

پیرو کی زمین ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھی

پیرو میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے بعد آج دوبارہ طاقتور زلزلے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل بھی ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے ایک طاقتور زلزلے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے، جبکہ سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق پیرو کے ساحل پر ہفتے کے روز 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 24 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل جنوبی پیرو کے علاقے اریکوپا کے ساحل کے قریب 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، اس زلزلے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے لیکن آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جمعے کے روز آنے والے زلزلے کے بعد اریکوپا میں 4 سے 4.6 شدت کے چار جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے مقامی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

Advertisement

حکومت نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وہ نقصان کا اندازہ لگانے اور “اٹھائے جانے والے اقدامات کا تعین کرنے کے لئے نگرانی کر رہی ہے۔

امریکہ کے نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا تھا کہ زلزلے سے سونامی کا خطرہ ہے اور پیرو کے ساحل کے کچھ حصوں میں لہروں کی سطح سے ایک سے تین میٹر کے درمیان بلند لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version