Advertisement

محمد وسیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

محمد وسیم

محمد وسیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کے دیگر کوچنگ اسٹاف کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان اسپن بولنگ کوچ اور جنید خان اسسٹنٹ کوچ ہوں گے جبکہ حنیف ملک  کو فیلڈنگ کوچ اور حنامنور کو ویمنز ٹیم  کی منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

محمد وسیم اس سے قبل 2020 سے 2022 کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ایشیاء کپ کی تیاری کے  لیے کراچی میں ویمنز ٹیم کے کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 4 روزہ کیمپ میں 28 کھلاڑی شریک ہوں گی جبکہ اس دوران 2 پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version