Advertisement

متحدہ عرب امارات: اسقاط حمل کی مشروط اجازت دینے کی قرارداد منظور

اسقاط حمل

متحدہ عرب امارات: اسقاط حمل کی مشروط اجازت دینے کی قرارداد منظور

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے عصمت دری  یا  محرم (شوہر کے علاوہ) رشتے کے ذریعے ہونے والے حمل کے کیسز کے لیے اسقاط حمل کی مشروط اجازت دینے کی قرارداد منظور کی ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری انگریزی اخبار کے مطابق طبی ذمہ داری کے قانون 2024 کی کابینہ کی قرارداد نمبر (44) میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی یا اس کی رضامندی کے بغیر حمل ٹھہرا ہو یا حمل کا سبب بننے والا خاتون کا محرم ہو تو   ایسی صورت میں اسقاط حمل کی اجازت ہے۔

اس قرارداد کے تحت صرف 120 دن تک کے حمل کو گرانے کی اجازت ہوگی اور صرف وہ لوگ ہی اس قانون کے تحت اسقاط حمل کرسکیں گے جو کم از کم ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہوں۔

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سرکاری اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ ہمیں خواتین، بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے۔

یہ قرارداد  متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیر اعظم کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version