چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ؛ وزیر داخلہ کی مذمت

چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ؛ وزیر داخلہ کی مذمت
کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے چمن میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کی مذمت کردی۔
وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر چمن اطہرعباس سے رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔
وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چمن پر حملہ اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں عمل میں لائی جائیں، احتجاج کی آڑ میں عوام کو ریاست کے خلاف ورغلانا اور بغاوت پراکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے، جس پر اعتراض نہیں لیکن احتجاج کے دوران ایف سی، لیویز اور پولیو ٹیموں پر حملہ آور ہونا شرپسندی ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان کہتے ہیں کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں سے ہی امن بحال کریں گے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
ضیاء اللہ لانگو نے مزید کہا کہ بارڈر ٹریڈ سے وابستہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے، ون ڈاکیومنٹ رجیم آئینی تقاضہ ہے لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کریں۔ بات چیت سے معاملات کا حل تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

