Advertisement

سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی عازمین حج میں تحائف تقسیم

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی حاجیوں میں وطن واپسی سے قبل تحائف کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی مکہ مکرمہ میں حج مکمل کرنے کے بعد مملکت سے روانہ ہونے والے غیر ملکی عازمین حج میں تحائف تقسیم کر رہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ تحائف جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ اسلامک پورٹ اور طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں قرآن مجید کے 6 لاکھ 46 ہزار 652 نسخے اور اس کے معنی کا ترجمہ شامل ہے۔

اپنے وطن کو روانہ ہونے والے عازمین نے سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ استقبالیہ اور الوداعی تقریبات حجاج کرام اور زائرین کے لیے مملکت کی سخاوت کا حصہ ہیں۔

جمعہ سے شروع ہونے والا سالانہ حج بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں اس سال 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version