Advertisement

آصف علی زرداری کا عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم زمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی، بنجر پن اور خشک سالی جیسے مسائل پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے عالمی منا رہے ہیں ۔

 انہوں نے کہا پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے، گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کو سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی اور جنگلات میں آتشزدگی جیسے متنوع واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کے عالمی یوم ِماحولیات کا موضوع زمین کی بحالی، بنجر پن کی روک تھام  اور خشک سالی سے بچاؤ ہے اس دن کا مقصد آئندہ نسلوں کی خاطر ماحولیاتی تحفظ کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کو اجاگر کرنا ہے۔

 صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج  ہم بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، گرین پاکستان پروگرام جیسے اقدامات کی بدولت جنگلات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

Advertisement

 نیشنل اڈاپٹیشن پلان اور کلائیمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر جیسے اقدامات پائیدار زرعی  طریقوں کے فروغ اور زمین کی پیداواری صلاحیت اور معیار میں کمی روکنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

پاکستان انحطاط کے شکار جنگلات اور زرعی زمینوں کی بحالی کے ذریعے بنجر پن ، پیداواری صلاحیت میں کمی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

 انہون نے کہا کہ ہمیں ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہے۔ ہمیں دیہی اور شہری رہائشی علاقوں میں جنگلات کے فروغ کیلئے کمیونٹی کی جانب سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے ، پائیدار زمینی انتظام اور آبی تحفظ کے طریقے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

بنجر پن، زمین کی پیداواری صلاحیت اور معیار میں کمی  اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی محکموں اور مقامی کمیونٹیز کا متحرک ہونا انتہائی اہم ہے۔

 ہمیں اپنے آبی وسائل کے مؤثر انتظام ، چراگاہوں کی بحالی  اور مٹی کی پانی برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے  زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔

 صدر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے پر ہماری توجہ ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کیلئے اہم ثابت ہوگی۔

Advertisement

عالمی یوم ِماحولیات کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آئیے ہم ماحولیاتی تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کریں ۔ آئیے ، اپنی آئندہ نسلوں کیلئے ایک صحت مند، محفوظ، اور پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version