Advertisement

اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 10 فیملی ممبر شہید

اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 10 فیملی ممبر شہید

اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 10 فیملی ممبر شہید

اسرائیل نے فضائی حملہ کرکے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 10 فیملی ممبران کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ میں شاتی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 10 فیملی ممبران شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہنما کی فیملی کی جانب سے حملے اور شہید ہونے والے افراد کی تصدیق کردی گئی ہے جن میں اسماعیل ہانیہ کی بہن زہر ہانیہ بھی شامل ہیں۔

حماس نے اس حملے کا الزام امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہا ’’بائیڈن انتظامیہ ہی اس حملے کی اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی تباہی کی ذمہ دار ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’امریکہ ہی اسرائیل کی سیاسی اور فوجی حمایت کررہا ہے جب کہ ممکنہ طور پر اب بھی کئی لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہمارے پاس ضروری سامان موجود نہیں‘‘۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ’’شہری دفاع کے عملے نے لاشوں کو غزہ شہر کے قریب اسپتال الاہلی منتقل کردیا ہے جب کہ کئی دیگر افراد بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں‘‘۔

اپنے بیان میں حماس نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو تحفظ دینے کی اپیل کی ہے جب کہ اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ رات کے وقت شاتی اور درج توفح میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ اس حملے میں 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف ہونے والے حملے میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کرکے اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتوں کو شہید کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version