دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عطا تارڑ

دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن سیاسی عدم استحکام، دہشتگردی کا فروغ چاہتے ہیں، ایک نام نہاد لیڈرنےعالمی سطح پرپاکستان کوآئسولیشن کا شکارکیا، وزیراعظم کا چین کا دورہ تاریخی تھا۔
عطا تارڑنے کہا کہ ایک بات یاد رکھیں ابھی حکومت کے100 دن پورے نہیں ہوئے، کچھ پیشرفت جلد آپکو دیں گے، یہ ایک تاریخی موڑہے، ترقی کی منازل طے کریں گے، پاکستان کی ترقی ملک کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ سیاسی اور بیرونی دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی صدر نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنےکی بات کی، دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑیں گے، دشمن چاہتے ہیں ملک میں امن قائم نہ ہو، پاکستانی تاجروں کی چینی کمپنیوں سے بات ہوئی ہے۔
عطاتارڑنے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ چینی صدرنے وزیراعظم کوسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونےپرمبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

