Advertisement

شوگر ملز کو چینی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو چینی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جب کہ شوگر ملز کو چینی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی صدارت میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

حکومت نے ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹرن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی ہے جب کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

فریقین نے اتفاق کیا کہ ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا، کاشتکاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی۔

Advertisement

رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری بورڈ قیمتوں اور اسٹاک سے متعلق ہر پندرہ روزہ جائزہ لے گا، مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version